حضرت شیخ ابوعلی کاتب
رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ کا اسم گرامی شیخ ابوعلی کاتب رحمتہ اللہ علیہ ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ اصل میں مصری تھے۔ حضرت شیخ ابوعلی رودباری رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی مشائخ عظام سے صحبتیں رہی ہیں۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیس آتی ہو تو میں خواب میں آنحضرتﷺ کو دیکھتا ہوں اور اس مشکل کے حل کے لئے درخواست کرتا ہوں۔ اللہ تعالٰی آنحضرتﷺ کی توجہ سے میری مشکلیں حل کردیتا ہے۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ سفینتہ الاولیا کے مطابق ۳۴۶ہجری میں جبکہ تذکرۃ العاشقین کے مطابق ۳۵۶ ہجری میں اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی آخری آرام گاہ مصر میں ہے۔